پاکستان کا جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماء مطیع الرحمن نیازامی کی سزائے موت کیخلاف تشویش کا اظہار

1974ء کے سہ فریقی معاہدے کے مطابق 1971ء کے واقعات بارے تجدید تعلقات کی ضرورت ہے،دفتر خارجہ

جمعہ 6 مئی 2016 22:08

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان نے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے رہنماء مطیع الرحمن نیازامی کی سزائے موت کے خلاف سپریم کورٹ سے نظرثانی کی درخواست مسترد ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1974ء کے سہ فریقی معاہدے کے مطابق 1971ء کے واقعات کے حوالے سے تجدید تعلقات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ کی طرف سے جماعت اسلامی کے رہنماء مطیع الرحمن نیازامی کی سزائے موت کیخلاف نظرثانی کی درخواست مسترد کئے جانے پر ہم نہایت تشویش اور غم کا اظہار کرتے ہیں ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بنگلہ دیش میں 1971ء کے واقعات کے حوالے سے متنازع عدالتی کارروائی کے بارے میں بین الاقوامی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا ردعمل بھی پیش نظر رہا ہے، ترجمان نے کہا کہ اپریل 1974 ء میں سہ فریقی معاہدے کے جذبے کے مطابق بنگلہ دیش میں تجدید تعلقات کی ضرورت ہے جس میں 1971ء کے واقعات کے حوالے سے مستقبل شناس طرز فکر کی ضرورت پر زور دیا گیا۔