سپریم کورٹ کا کراچی کے تمام عوامی مقامات سے تشہیری بل بورڈز ہٹانے کا حکم

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 مئی 2016 22:05

سپریم کورٹ کا کراچی کے تمام عوامی مقامات سے تشہیری بل بورڈز ہٹانے کا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء) سپریم کورٹ نے کراچی کے تمام عوامی مقامات سے تشہیری بل بورڈز ہٹانے کا حکم جاری کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے کراچی بینچ کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایسا کوئی قانون نہیں ہے جو عوامی مقامات پر تشہیری بل بورڈز لگانے کی اجازت دے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ کے خصوصی بینچ نے کراچی کی کے ایم سی انتظامیہ کو حکم جاری کیا ہے کہ تمام عوامی مقامات اور سڑکوں سے تشہیری بل بورڈز ہٹا دیے جائیں۔ تشہیری بل بورڈز ہٹانے کیلئے 30 جون کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :