جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر فلپائن کے ساتھ مذاکرات کے دروازے کھلے رہیں گے،چین

جمعہ 6 مئی 2016 22:04

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) چین نے کہا ہے کہ جنوبی بحیرہ چین کے معاملہ پر فلپائن کے ساتھ مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ہانگ لی نے جمعہ کو معمول کی پریس بریفنگ میں بتایا کہ دونوں ممالک نے جنوبی بحیرہ چین کے تنازعہ کو مذاکرات سے حل کرنے پر اتفاق کیا ہے لیکن فلپائن کی جانب سے اپنے کسی بھی وعدے کا پاس نہیں کیا جا رہا اس کے باوجود اس تنازعہ کوحل کرنے کے لئے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے رہیں گے ۔

دونوں ممالک کے مابین اس معاملہ پر متعدد مرتبہ رابطہ ہوا ہے اور اعتماد کی بنیاد پر مذاکرات بھی جاری رہے ہیں ۔فلپائن کی جانب سے یہ موقف اختیار کرنا کہ جنوبی بحیرہ چین کے تنازعہ پر دونوں ممالک کے مابین مذاکرات ختم ہو چکے ہیں ایک بہت بڑا جھوٹ ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلپائن کی جانب سے ثالثی کی پیشکش میں چین کا حصہ نہ لینا قانون کے مطابق ہے ۔چین اقوام متحدہ کے سمندری قوانین کنونشن کے آرٹیکل298کے تحت اپنا یہ حق استعمال کرتا رہے گا۔

متعلقہ عنوان :