چین میں منعقد ہونے والے آٹو شو نے میلا لوٹ لیا

جمعہ 6 مئی 2016 22:03

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) چین میں منعقد ہونے والے بیجنگ آٹو شو میں چمچماتی گاڑیوں نے میلا لوٹ لیا ۔چین میں گاڑیاں تیار کرنے والے 80بڑے ناموں نے نئے ماڈلز کی 150گاڑیاں شائقین کے لئے پیش کیں ۔ایک رپورٹ کے مطابق آٹو شو میں گزشتہ 10روز کے دوران نئے ماڈلز کی گاڑیوں کے 8لاکھ سے زائد دیوانوں نے یہاں کا رخ کیا ۔

(جاری ہے)

معمولی طور پر اتنے بڑے آٹو شو میں شائقین کی توجہ حاصل کرنا آسان کام نہیں ہوتا تاہم بیجنگ آٹو شو میں شائقین کی بڑی تعداد میں آمد نے انتظامیہ کی خوشیوں کو بھی دوبالا کردیا ۔

چین میں گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں کے سی ای اوز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ شائقین کی ضروریات اور خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے ماڈلز کی گاڑیوں میں جدید ٹیکنالوجیز کا استعمال بھی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :