پنجاب اسمبلی ‘ پر ائیوٹ سکولز کو 8فیصد فیسوں میں اضافے کی اجازت دیدی ہے ‘پنجاب حکومت

3سال تک ملازمت کر نیوالے اساتذہ کو مستقل کر دیا جا تا ہے‘پنجاب میں1کروڑ 14لاکھ سے زائد بچے سکولوں میں پڑھ رہے ہیں ‘صوبے میں29ہزار 615غیر قانونی طور پر قائم سکولز کیخلاف کاروائی اور جر مانے کیے ہیں ‘ سکولوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ناقص سیکورٹی پر 353سکولوں کیخلاف کاروائی کی گئی ہے ‘اساتذہ کو تر بیت دینے اور معیار تعلیم کو بہتر کر نے کیلئے یونیورسٹی آف لندن اور کیمر ج یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یوسائن کیا ہے‘رانا مشہود احمد خان کے پنجاب اسمبلی میں وفقہ سوالات میں جوابات

جمعہ 6 مئی 2016 22:03

پنجاب اسمبلی ‘ پر ائیوٹ سکولز کو 8فیصد فیسوں میں اضافے کی اجازت دیدی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) صوبائی وزیر محکمہ سکولز ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ پر ائیوٹ سکولز کو 8فیصد فیسوں میں اضافے کی اجازت دیدی ہے ‘3سال تک ملازمت کر نیوالے اساتذہ کو مستقل کر دیا جا تا ہے‘پنجاب میں1کروڑ 14لاکھ سے زائد بچے سکولوں میں پڑھ رہے ہیں ‘صوبے میں29ہزار 615غیر قانونی طور پر قائم سکولز کیخلاف کاروائی اور جر مانے کیے ہیں ‘ سکولوں کی سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور ناقص سیکورٹی پر 353سکولوں کیخلاف کاروائی کی گئی ہے ‘اساتذہ کو تر بیت دینے اور معیار تعلیم کو بہتر کر نے کیلئے یونیورسٹی آف لندن اور کیمر ج یونیورسٹی کے ساتھ ایم او یوسائن کیا ہے۔

وہ جمعہ کے روز پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران سوالوں کے جوابات دے رہے تھے نگہت ناصر شیخ کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ پنجاب میں غیر رجسٹر ڈ سکولوں کے خلاف سخت کاروائی کی جاتی ہے اور پنجاب میں54ہزار ہزار کے قر یب ایسے سکولز سامنے آئے ہیں جن میں سے29ہزار615کیخلاف سخت کاروائی کر تے ہوئے انکو جر مانے اور سیل کیا ہے اور صوبے میں جہاں بھی غیر قانونی سکولز قائم ہوں گے وہاں سخت کاروائی کی جائیگی۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ صوبے کے پر ائیوٹ سکولوں کو پنجاب ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز رولز1984کے تحت رجسٹرڈ کیا جاتا ہے اور رجسٹریشن کرواتے وقت سر براہ ادارہ کو سکول میں موجودہ تمام معلومات ‘بلڈنگ ’کمروں کی تعداد اور فیسوں کے متعلق اور سکول میں موجوددوسری سہو لتوں کے بارے میں بتاتا ہے۔ شہزادمنشی کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خان نے ایوان کو بتایا کہ صوبے میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو سکولز تک لے جانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں اور اس وقت پنجاب سے 1کروڑ 14لاکھ سے زائد بچے سکولوں میں تعلیم حاصل کر رہے ہیں جو تعداد ماضی کے مقابلوں میں سب زیادہ ہے اور پنجاب حکومت بھٹہ مزدووں کے بچوں کو بھی سکولوں میں لا رہی ہے ‘ پنجاب میں مفت تعلیم اور مفت کتابیں بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم نے رکن اسمبلی نگہت ناصر شیخ کے سوال پر مذکورہ رکن اسمبلی کی عدم تسلی پر معاملے کی انکوائری کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے نگہت ناصرشیخ کیساتھ ای ڈی او ایجوکیشن کو سنگھ پور سکول کادورہ کر نے کی ہدایت کر دی ہے۔صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ ہم نے پر ائیوٹ سکولز کو پہلے5فیصد اضافے کی اجازت دی لیکن سکولز مالکان نے اسکو قبول کر نے سے انکار کر دیا اور اس پر احتجاج کیا جس پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہبا زشر یف کی ہدایت پر محکمہ تعلیم اور پر ائیوٹ سکولز مالکان نے مذکرات کیے اسکے بعد اب سکولزمالکان کو2014کی فیسوں میں 8فیصداضافے کی اجازت دی گئی ہے اور جہاں بھی ا س سے زیادہ اضافہ کیا جا ئیگا تو انکے خلاف کاروائی کی جائیگی اور پنجاب حکومت نے تمام اضلاع کے محکمہ تعلیم کے ذمہ داروں کو حکم دیا ہے کہ جہاں بھی 8فیصد سے زیادہ فیسوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے وہاں سخت کاروائی کی جائے۔