عارضی بے گھر افراد کی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے،لاکھوں ٹی ڈی پیز کو سال کے آخر تک اپنے گھروں میں واپس پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے، قیام پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان حلال احمر قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی، ہر سانحے کے متاثرین کو بروقت امداد پہنچانا ان کا خاصہ رہا ،سوات آپریشن ہو یا وزیرستان میں ٹی ڈی پیزبحالی ہوحلال احمر کی خدمات مثالی ہیں

گورنر خیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑاکا ریڈکریسنٹ ،ریڈکراس کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب

جمعہ 6 مئی 2016 22:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) گورنر خیبرپختونخوااقبال ظفرجھگڑانے کہاہے کہ عارضی بے گھر افراد کی بحالی بڑی تیزی سے جاری ہے اورلاکھوں ٹی ڈی پیز کو اس سال کے آخر تک اپنے گھروں میں واپس پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے، قیام پاکستان سے لیکر آج تک پاکستان حلال احمر قوم کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اور ہر سانحے کے متاثرین کو بروقت امداد پہنچانا ان کا خاصہ رہا ،سوات آپریشن ہو یا وزیرستان میں ٹی ڈی پیزبحالی ہوحلال احمر کی خدمات مثالی ہیں ۔

وہ ریڈکریسنٹ ،ریڈکراس کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عہد کرنا ہوگا کہ معاشرے کی فلاح اورانسانیت کی فلاح کے لئے اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریڈکریسنٹ ریڈکراس نے رضاکاری کاتصور دیکر انسان کو دنیا میں آنے کا مقصد بھی بتایا،جہاں حقوق اﷲ پر زوردیا گیا وہاں حقوق العباد کی بات بھی کی گئی،ہم اس عظیم انسان ریڈکریسنٹ کے بانی ہنری ڈوننٹ کو بھرپور اندازمیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے انسانیت کی خدمت جیسے عمل سے اپنا منفرد کام سے اپنا نام قائم کیا۔

انہوں نے کہاکہ فاٹا کے ٹی ڈی پیز کے لئے حلال احمر پاکستان کی خدمات کو میں خوددیکھ رہاہوں وہ بہت ہی اہم کردار اداکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پیز کی بحالی بڑی تیزی سے جاری ہے اورلاکھوں ٹی ڈی پیز کو اس سال کے آخر تک اپنے گھروں میں واپس پہنچانے میں کامیاب ہوجائیں گے۔تقریب سے حلال احمر پاکستان کے چیئرمین سمیت دنیا بھر میں انسانی ہمدردی،غیرجانبداری، خودمختاری، برابری،عالمگیریت،رضاکاری اوراتحاد کے سات بنیادی اصولوں پر عمل کرتی ہے اورآپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ بلوچستان سے لیکرفاٹا تک ہر جگہ ہمارے رضاکارموجود ہیں اوران سات اصولوں پر عمل کرکے لوگوں کی مددکرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آفات اورحادثات آتے رہتے ہیں لیکن اس سے بڑاہوتاہے ان کے انتظامات کرنا جو انسان کاکام ہے اورہم وہی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے گزارش ہے کہ وہ حلال احمر کا حصہ بن کر انسانیت کی خدمت کریں۔تقریب سے حلال احمر پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر رضوان نصیر اورریڈکراس کے نمائندوں نے بھی خطاب کئے۔

بعدازاں گورنر خیبرپختون خواہ نے سہہ روزہ پی آرسی فیسٹیول کا انعقاد بھی کیا گیا ہے،فیسٹیول میں فیملیز گیمز،کوئیز شو،نائٹ گالا،گلوکاری کے مقابلے سپیشل پرفارمینسز اورلائیومیوزک کے پروگرام ہورہے ہیں۔فیسٹیول میں بچوں کے لئے الگ کڈزایریا اورخصوصی تفریحی سہولیات کا اہتمام کیا گیا ہے۔فیسٹیول میں بچوں کے لئے میجک شو،پاپٹ شو،گلوکاری کے مقابلے،فلوٹ سلائیڈنگ،جمپنگ کیسل،بوگی دوگی،ٹال مین اورفیس پینٹنگ جیسے تفریحی پروگرام ہورہے ہیں۔فیسٹیول میں غیرمنافع بخش ادارے سرکاری اورغیرسرکاری کمپنیاں اورسکول،کالجز،فیشن بوتیک،معروف اورروایتی ملبوسات کے ساتھ ساتھ معروف فوڈکمپنیز کے کھانے،ثقافتی کھانے اورباربی کیو کے سٹالز بھی لگائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :