شرقی بحیرہ روم کیلئے عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر کی صحت کے عالمی اصولوں بارے مشترکہ بیرونی جائزہ مشن مکمل کرنے پر پاکستان کو مبارکباد

جمعہ 6 مئی 2016 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) شرقی بحیرہ روم کے لئے عالمی ادارہ صحت کے علاقائی ڈائریکٹر ڈاکٹر ایلی الوان نے صحت کے عالمی اصولوں کے بارے میں مشترکہ بیرونی جائزہ مشن مکمل کرنے پر پاکستان کو مبارکباد دی ہے جب کہ پاکستان یہ مشن مکمل کرنے والا خطے کا پہلا ملک ہے ۔ جس نے آئی ایچ آر اور جی ایچ ایس اے کے تحت صحت کے19ٹیکنیکل شعبوں میں مشترکہ ایکسٹرنل اویلیوکامیابی سے مکمل کی ہے ۔

اس تناظر میں متعلقہ شعبوں کے 19بین الا قوامی ماہرین نے 27اپریل سے لے کر 6مئی تک پاکستان کا دورہ کیا ہے ۔ اس مشن کے اغراض و مقاصد میں صحت عامہ کو متاثر کرنے والے شعبوں میں پاکستان کی استعداد کار کا جائزہ لینا تھا اور صحت کے ہر ٹیکنیکل شعبہ کے لئے سفارشات پیش کرنا اور چیلنجز اور خامیوں کی نشاندہی کرنا تھا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عالمی ادارہ صحت کے اس مشن کے لئے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ،ریگولیشنز اینڈکوارڈینیشن میں ڈی بریفنگ ہوئی جس کی صدارت سیکرٹری ہیلتھ نے کی ۔

جنہوں نے اپنے اختتامی کلمات میں مشن کو بتایا کہ حکومت پاکستان نے عالمی ادارہ صحت کی علاقائی کمیٹی کے کویت میں 2015ء میں منعقدہ اجلاس میں جوائنٹ ایکسٹرنل اویلیوایشن پر عمل در آمد کرنے کا وعدہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لئے یہ شروعات ہیں اور پاکستان میں خامیوں والے نشاندہی زدہ شعبوں میں بہتری لانے کے لئے مربوط اور کئی جہتی شعبہ جات میں مربوط کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شعبہ صحت میں بہتری لانے کے لئے مشن کی سفارشات پر مبنی لائحہ عمل اور جامع روڈ میپ پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔مشن کی ڈی بریفنگ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر ایلی الوان نے مشترکہ بیرونی جائزہ کے کامیاب تکمیل پر حکومت پاکستان کو مبارکباد دی ۔ انہوں نے مشن کی سر گرمیوں میں بھر پور معاونت کرنے پر وزارت قومی صحت اور صوبائی محکمہ ہائے صحت کے عزم کو بھی سراہا۔

متعلقہ عنوان :