سکھر ملتان موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ نظر انداز خطاب کا موقع نہ مل سکا ، انتظار کرتے رہ گئے

جمعہ 6 مئی 2016 21:55

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) سکھرتاملتان موٹر وے کا سنگ بنیاد کی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ نظر انداز، تقریر تک کیلیے نہ بلا یا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے جمعہ کو روہڑی کے قریب بائی پاس پر سکھر تاملتان موٹر وے کا سنگ بنیاد رکھا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا مگر اس تقریب میں مسلم لیگ سندھ کے صدر اسماعیل راہو، سینیٹر نہال ہا شمی کو تقریر کرنے کا موقع تو دیا گیا مگر جس صوبے سے اس موٹر وے کا آغاز ہو رہا ہے اس کے وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ جو اس تقریب میں موجود بھی تھے انہیں تقریر کرنے تک کا موقع نہ دیا گیا ۔

وہ اسٹیج پر بیٹھے تقریر کے لیے اپنے موقع کا انتظار کر تے رہے مگر اسٹیج سیکرٹری نے نہال ہاشمی کی تقریر کے فوری بعد وزیر اعظم میاں نواز شریف کو سٹیج پربلا لیا خود کو نظرانداز کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ نیچی نظریں کیے بیٹھے رہے ۔

متعلقہ عنوان :