وزیر اعظم کا روہڑی اور سکھر کو ملانے والے 145سالہ تاریخی لینس ڈاؤن پل کو دو بارہ تعمیر کرنے کا اعلان

جمعہ 6 مئی 2016 21:44

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء ) وزیر اعظم پ میاں نواز شریف نے سکھر کے قریب سکھر تاملتان موٹروے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے دریائے سندھ میں روہڑی اور سکھر کو ملانے والے 145سالہ تاریخی لینس ڈاؤن پل کو دو بارہ تعمیر کرنے کا اعلان کردیا ہے اورکہا ہے کہ اس منصوبے پر چھ ارب پچاس کروڑ روپے لاگت آئے گی اور جلد ہی اس کی تکمیل کر کے سکھر اور روہڑی کے شہریوں کو تحفہ دیا جائیگا ۔