حکومت کی کے الیکٹرک کے سامنے بے بسی سمجھ سے بالاتر ہے ،پاسبان

جمعہ 6 مئی 2016 21:19

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) پاسبان پاکستان کے مرکزی نائب صدر عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ حکومت کی کے الیکٹرک کے سامنے بے بسی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ تیز رفتار میٹر ،ایوریج اور اضافی بلوں کے ذریعے صارفین سے اربوں روپے بٹورنے کے باوجود صارفین کو بد ترین لوڈ شیڈنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے ۔ رمضان المبارک میں ایک مہینہ باقی ہے حکومت رمضان میں شدید گرمی کے باعث لوڈ شیڈنگ پر مکمل پابندی عائد کرے ۔

نیب کے الیکٹرک کی آمدن اور اخراجات اور شیئر ہولڈرز کے کمیشن کی نگرانی کرے اور صارفین کو کے الیکٹرک کی لوٹ کھسوٹ اور بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ سے نجات دلائے ۔ انہوں نے شہر کراچی میں بجلی کی بد ترین لوڈشیڈنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک دن بھر میں ساڑھے 7گھنٹے اور رات میں 3گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کرکے صارفین کو اذیت پہنچا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی عوامی مسائل پر عدم توجہی نے کے الیکٹرک کو بے لگام گھوڑ ابنا دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے ای ایس سی کی نجکاری کا مقصد کراچی کے شہریوں کو لوڈشیڈنگ سے نجات دلانا تھا اگر کے الیکٹرک نجکاری کے 15سال بعد بھی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے میں ناکام رہی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ کے الیکٹرک، وزارت پانی اور بجلی اور نیپرا ملی بھگت سے لوڈ شیڈنگ کے ذریعے پانامہ لیکس سے بھی بڑی کرپشن کررہی ہے جس کا نیب نشاندہی کے باجود نوٹس نہیں لے رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :