کرپشن کیس میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین پر فرد جرم عائد،ملزم کا صحت جرم سے انکار
جمعہ 6 مئی 2016 21:12
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) احتساب عدالت نے کرپشن کیسز میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین پر فرد جرم عائد کردی،ذرائع کے مطابق وزارت پیٹرولیم میں 462 ارب روپے کی کرپشن کیس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی اس موقع پر نیب کی جانب سے چالان پیش کئے جانے کے بعد عدالت نے سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین سمیت دیگر 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی تاہم ڈاکٹر عاصم نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات مسترد کردئیے،کرپشن کیس میں شریک ملزمان میں محمداعجازچوہدری، محمدصفدرحسین اور اطہرحسین شامل ہیں جن پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ،جبکہ ڈاکٹر عاصم پر منی لانڈرنگ، پلاٹوں پر قبضہ اور اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے الزامات ہیں،سماعت کے دوران نیب نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم حسین نے اپنے دور میں گیس کی مصنوعی قلت پیدا کی اور انہوں نے مشترکہ مفادات کونسل کو غلط معلومات فراہم کیں جب کہ غلط معلومات سے گیس کی مصنوعی قلت پیدا ہونے سے یوریا کی قیمتوں پر اثر پڑا اور یوریا کی قیمت فی بوری 850 روپے سے بڑھ کر 1830 روپے تک پہنچ گئی جس کے بعد حکومت کو یوریا پر سبسڈی دینا پڑی، ملزم پر ایک اور الزام ہے کہ اس نے ضیاء الدین اسپتال کے قیام کے لئے غیرقانونی طور پر زمین حاصل کی جب کہ سابق صدر کے ڈی ایل بی صفدر حسین کی مدد سے ملزم نے ٹھیکہ حاصل کیا، نیب کی جانب سے ڈاکٹرعاصم پر ایک اور الزام یہ لگایا گیا ہے کہ انہوں نے 2012 سے 2013 تک قومی خزانے کو 450 ارب روپے کا نقصان پہنچایا،سماعت کے دوران ڈاکٹرعاصم اور وکلا کی عدالت میں چیخ و پکار پرعدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا، جبکہ معزز جج نے کہا کہ ااپ خاموش ہوجائیں ورنہ اس پر آپ کے خلاف کارروائی ہوسکتی ہے جس پر ڈاکٹر عاصم کا کہنا تھا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ہمیں مکمل ریکارڈ بھی فراہم نہیں کیا گیا،تاہم عدالت نے 14 مئی کو گواہوں کو طلب کرلیا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیراطلاعات سے چینی سفیر کی ملاقات ، ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق
-
وزیراعظم شہبازشریف نے سوشل میڈیا کو ریگولیٹ کرنے کے لیے پیکا ایکٹ 2016 میں ترمیم کی منظوری دے دی
-
وفاقی وزرا ء کی سانحہ9 مئی کے ماسٹر مائنڈاور سہولت کاروں کو سزائیں نہ ہونے پر اظہار تشویش
-
9 مئی کے دہشتگردوں نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں ان کو سزا مل کر رہے گی
-
9 مئی واقعات کے ثبوت واضح ہیں، کوئی شک کی گنجائش نہیں
-
دہشتگرد جماعت نے منظم طریقے سے 9مئی کو دہشتگردی کی،دہشتگردوں سے کیسے بات کریں‘ مریم نواز شری
-
وزیراعلیٰ سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سے یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا کی قیادت میں وفد کی ملاقات، سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال
-
وزیر اعلی مریم نواز کی گواردر میں دہشتگردی کے واقعہ کی مذمت،جاں بحق افراد کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی واظہار تعزیت
-
سموگ اور زہریلا دھواں موت کاسبب بننے والے امراض پیدا کرتا ہی:مریم اورنگزیب
-
قوم 9مئی کو بھولے گی نہ معاف کریگی
-
صوبائی وزراء صحت خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر سے یونائیٹڈ نیشنز آفس فار پراجیکٹ سروسز کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.