اسلام آباد میں ملاوٹ شدہ دودھ اور اسکی فراہمی کے خلاف کاروائی کا ضابطہ کار طے،دودھ فروش اور سپلائزر ایسوسی ایشن فعال

دیگر شہروں سے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ ہوگی اور ملاوٹ پر سخت ایکشن ہوگا، تمام دودھ فروشوں کی ممبر شپ ،دیگر شہروں سے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے کوائف انتظامیہ کر فراہم کئے جائیں گے،دودھ فروش اور سپلائزر ایسوسی ایشن اور ڈپٹی کمشنر مابین اور ضابطہ کار طے

جمعہ 6 مئی 2016 21:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) اسلام آباد میں ملاوٹ شدہ دودھ اور اسکی سپلائی کے خلاف کاروائی کا ضابطہ کار طے کرلیا گیا،دیگر شہروں سے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کی چیکنگ ہوگی اور ملاوٹ پر سخت ایکشن ہوگا،اسلام آباد میں دودھ فروش اور سپلائزر ایسوسی ایشن کو فعال کردیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو دودھ فروش اور سپلائزر ایسوسی ایشن اور ضابطہ کار کا فیصلہ ڈپٹی کمشنر اور دودھ فروشوں کے مابین کیا گیاجس کے مطابق تمام دودھ فروشوں کی ممبر شپ کی جائے گی۔

دیگر شہروں سے دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں کے کوائف انتظامیہ کر فراہم کئے جائیں گے۔فیصلے کے مطابق یسوسی ایشن اپنے تمام ممبرز کی فہرست بھی انتظامیہ کو فراہم کرے گی۔تمام دودھ فروش اور سپلائیرز کے پاس ممبرشپ لیٹر لازمی ہوگا۔ممبر شپ لیٹرز کی تجدید ہر تین ماہ بعد کرانی لازمی ہوگی۔کسی بھی دودھ فروش یا سپلائی گاڑی کی چیکنگ کیوقت ایسوسی ایشن کا نمائندہ بھی موجود ہوگا

متعلقہ عنوان :