سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط کا سیکرٹری صنعت و پیداوار کی عدم حاضری اور اور سینیٹر اعظم سواتی کی تحریک استحقاق کا جواب نہ دینے پر شدید برہمی کا اظہار، آئندہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

جمعہ 6 مئی 2016 20:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط میں سیکرٹری صنعت و پیداوار کی پیش نہ ہونے اور سینیٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے پیش کی گئی تحریک استحقاق کے حوالے سے جواب نہ دینے پر کمیٹی کی جانب سے شدید برہمی کا اظہار کیا گیا اور اگلے اجلاس میں حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد وضوابط کا اجلاس کمیٹی چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب جماالدین کی صدارت میں ہوا۔سینٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے وزرات صنعت و پیداوار کی جانب سے جواب نہ دینے پر تحریک استحقاق پر غور کیا گیا۔سیکرٹری صنعت و پیداوار کی کمیٹی میں پیش نہ ہونے پرکمیٹی نے غصہ کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں طلب کرلیا۔کمیٹی نے سینیٹر الیاس بلور کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ کی جانب سے نارسا رویہ اختیار کرنے کے حوالے سے تحریک استحقاق پر ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ کی معذرت کو کمیٹی نے قبول کر لیا اور معاملہ نمٹا دیا

متعلقہ عنوان :