ملک میں غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر غریب عوام خودکشیوں کرنے پر مجبور ہیں‘ عوام کو پل اور سڑکیں نہیں انصاف ، تعلیم ، صحت سمیت دیگر سہولتوں کی ضرورت ہے ، ملک میں خود کشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ موجودہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے (ن) لیگ ملک کی نہیں صرف شریف خاندان کی ترقی چاہتی ہے

سابق صدر تحر یک انصاف پنجاب اعجاز چوہدری کی وفد سے بات چیت

جمعہ 6 مئی 2016 20:37

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) تحریک انصاف پنجاب کے سابقہ صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ ملک میں غربت اور بے روزگاری سے تنگ آ کر غریب عوام خودکشیوں کرنے پر مجبور ہیں ، عوام کو پل اور سڑکیں نہیں انصاف ، تعلیم ، صحت سمیت دیگر سہولتوں کی ضرورت ہے ، ملک میں خود کشی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ موجودہ حکمرانوں کے منہ پر طمانچہ ہے (ن) لیگ ملک کی نہیں صرف شریف خاندان کی ترقی چاہتی ہے حکمران بڑے بڑے منصوبوں کی آڑ میں پیسہ بنانے میں لگے ہوئے ہیں غریب عوام سے زندگی کی جمع پونجی حکمرانوں نے چھین لی ہے اورنج ٹرین کا متاثر کی خود کشی شہباز شریف کیلئے لمحہ فکریہ ہے قدیر کی خود کشی کے زمہ دار شہباز شریف ہے ، لاہور کے عوام سے پنجاب حکومت ظلم و زیادتی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور آج بھی متاثرین در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے اور انکی کہی بھی شنوائی نہیں ہو رہی وہ گزشتہ روز پارٹی رہنما شبیر سیال، ثوبیہ کمال خان اور میاں علی رشید کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے ، انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے (ن) لیگ کی حکومت جھوٹے وعدوں اور کھوکھلے نعروں کے سواء کچھ نہیں کر رہی تحریک انصاف کو منصوبوں پر نہیں حکمرانوں کی ترجہات پر اعتراض ہے ، دس کروڑ افراد خطہ غربت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے ڈھائی کروڑبچے سکول نہیں جا رہے ، ہسپتالوں میں بیڈوں پر تین تین مریض لیٹے ہوئے ہیں صحت کی عدم سہولتوں کی وجہ سے عوام اپنی جانوں سے ہاتھ دھو رہے ہیں اسی فیصد پاکستانیوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں اور حکمران سب اچھے کا راگ الاپنے پر مجبور ہے ، انہوں نے کہا کہ غریب عوام کو صحت اور تعلیم کی سہولتوں سے محروم ہیں حکمرانوں کو سڑکیں اور پل بنانے کی فکر پڑی ہوئی ہے ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران بڑھکیں مارنے کے سواء غریب عوا م کے مسائل حل کرنے پر توجہ دیں (ن) لیگ کی حکومت نے ملک اور قوم کو تباہ و برباد کرنے کا تہہ کر رکھا ہے ، قرض پر قرض لیا جا رہا ہے اپنے اولادیں اور جائیدادیں ملک سے باہر ہے اور اقتدار کے مزے پاکستان میں لوٹتے ہیں ، وقت آ گیا ہے کہ پاکستان کو لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے اور عوام کے مسائل حل کرنے اور ملک کو بحرانوں سے نکالنے پر توجہ دی جائے تب ہی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :