عدالتی حکم کے باوجود اندرون شہر میں غیرقانونی تعمیرات کیخلاف مو ثر کارروائی نہ کرنے پر ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی جواب سمیت طلب

جمعہ 6 مئی 2016 20:34

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود اندرون شہر میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف مو ثر کارروائی نہ کرنے پر ڈی جی والڈ سٹی اور دیگر افسران کے خلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر پر ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کو جواب سمیت طلب کر لیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو ۔

درخواست گزارجوڈیشل ایکٹوازم پینل کے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود اندرون شہر میں بلند و بالا غیر قانونی عمارتوں کی تعمیرات کا کام جاری ہے،پولیس اور والڈ سٹی افسران کی ملی بھگت سے غیرقانونی تعمیرات سے اندرون شہر کا تاریخی حسن تباہ ہو کر رہ گیا ہے،، اندرون شہر تاریخی قومی ورثہ ہے جسے محفوظ بنانے کے بجائے غیر قانونی تعمیرات کے ذریعے تباہ کیا جا رہا ہے،اندرون شہر کے باسیوں کو ٹریفک اور دیگر مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑ رہا ہے،عدالت کے واضح احکامات کے باوجود اتھارٹی کے قوانین کیلئے عوامی تجاویز بھی طلب نہیں کی گئیں اورنہ ہی عوامی سماعت کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ عدالتی احکامات نظر انداز کرنے پر ڈی جی والڈ سٹی اور ذمہ دار افسروں کے خلاف موثر کارروائی کرنے کا حکم دیا جائے۔والڈ سٹی اتھارٹی کے فعال ہونے تک اندرون شہر کے تاریخی ورثے کی حفاظت کی ذمہ داری ایل ڈی اے کے سپرد کی جائے ۔ جس پر فاضل عدالت نے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کو20 مئی کوجواب سمیت طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :