جب بھی جمہوریت کی جدو جہد کیلئے کوشش ہوئی وکلاء برداری نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ٗشاہ محمود قریشی

ہمیں دہشت گردوں کے ساتھ ملانا مناسب نہیں ،ہم بھی ملک کی ترقی اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ٗمیڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مئی 2016 20:32

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) تحریک انصا ف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جب بھی جمہوریت کی جدو جہد کے لیے کوشش ہوئی تو وکلا برداری نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ،ہماری درخواست ہے کہ وکلا برداری کرپشن مٹاؤمہم میں ہمارا ساتھ دیں تاکہ ملک کو آگے لے کرجا یا جا سکے۔

(جاری ہے)

میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں کے ساتھ کیسے ملایا جا سکتا ہے حالانکہ ہم نے دہشت گردوں کے خلاف حکومت کا ساتھ دیا، حکومتی وزراء اور وزیر اعظم کے بیانات سے لگتا ہے کہ وہ نفسیاتی دباو میں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں دہشت گردوں کے ساتھ ملانا مناسب نہیں ،ہم بھی ملک کی ترقی اور کرپشن کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ اپوزیشن یکسوئی سے ٹی او آرز پر متفق ہے ،جوڈیشل کمیشن کی روح ٹی او آرز ہی ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ جلسوں میں بد انتظامی کے باعث فیصل آباد کے جلسے کی تاریخ کوآگے کیا گیا ،فیصل آباد میں پوری تیاری کے ساتھ 20تاریخ کو جلسہ کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :