Live Updates

وزیر اعظم اپوزیشن کے ٹی او آرز کے تحت اپنے ساتھ ساتھ میرا بھی احتساب کر لیں ٗ عمران خان پیشکش

اپوزیشن کے ٹی او آرز کے تحت احتساب کیا گیا تو پاکستان کرپشن سے پاک ہو جائیگا ٗجلد پتہ چل جائیگا کہ کونساسیاستدان کرپشن بچاؤ اور کونساکرپشن ہٹاؤ تحریک میں شامل ہے ٗضمیروں کے سوداگر اپوزیشن کو خریدنے کی کوشش کرینگے ٗمولانا فضل الرحمن عالم دین ہیں ٗ کرپشن بچاؤ مہم میں کیسے چلے گئے ؟ پی ٹی آئی چیئر مین کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مئی 2016 20:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اپوزیشن کے ٹی او آرز کے تحت اپنے ساتھ ساتھ میرا بھی احتساب کر لیں ٗ اپوزیشن کے ٹی او آرز کے تحت احتساب کیا گیا تو پاکستان کرپشن سے پاک ہو جائیگا ٗجلد پتہ چل جائیگا کہ کونساسیاستدان کرپشن بچاؤ اور کونساکرپشن ہٹاؤ تحریک میں شامل ہے ٗضمیروں کے سوداگر اپوزیشن کو خریدنے کی کوشش کرینگے ٗمولانا فضل الرحمن عالم دین ہیں ٗ کرپشن بچاؤ مہم میں کیسے چلے گئے ؟اسلام آباد میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ عمرہ کیلئے جار ہے ہیں اور اس سے پہلے وہ نوازشریف کو کچھ باتوں کے جوابات دینا چاہتے ہیں ٗ وہ کچھ نکات قوم کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں ،وزیراعظم اور ان کے بچوں کے ناما پاناما پیپرز میں آئے ہیں اور یہ پیپرز اپوزیشن نے جاری نہیں کیے ہیں ،میاں صاحب سوالوں کے جواب دینے کی بجائے ملک کے دورے کر رہے ہیں ،وزیراعظم یہ بتائیں کی پیسہ کیسے باہر بھیجا گیاہے ۔

(جاری ہے)

عمران خان کا کہناتھا کہ جب کوئی قانون توڑے تو اپوزیشن نشاندہی کرتی ہے ،حکومت کا کام بلیک میل کرنا نہیں بلکہ مجرموں کو پکرناہے ۔وزیراعظم ملک بھر میں تقریریں کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی پر الزام لگا رہے ہیں کہ ملکی ترقی میں رکاوٹ پیدا کر رہے ہیں ۔عمران خان نے کہاکہ وزیر اعظم پاناما پیپرز سے متعلق سوالات کے سیدھے جواب دینے کے بجائے ملک بھر کا چکر لگا رہے ہیں اور تحریک انصا ف پر ترقی کی راہ میں رکاوٹ کا الزام عائد کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر حکومت چار حلقے کھول دیتی تو کبھی بھی دھرنا نہ دیتے ،حکومت کو پتہ تھا کہ ان چاروں حلقوں میں فراڈ کیا ہے ،جب تین سال بعد ان حلقوں کانتیجہ آیا تو چاروں حلقوں میں فراڈ نکلا ۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف دھرنے والوں کو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ کہہ رہے ہیں ،دھرنے کا پاناما پیپرز سے کیا تعلق ہے ؟،حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن خاموش ہو کر بیٹھ جائے اور وہ کرپشن کرتے رہیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بلیک میل کر رہی ہے حالانکہ حکومت کا کام مجرموں کو پکڑنا ہے اور اپوزیشن کا کام کرپشن کی نشاندہی ہے ۔تحریک انصاف کے چیئر مین نے کہاکہ اب نواز شریف اس معاملے کو طول دے کر لوگوں کے ضمیروں کو خریدیں گے جس اپوزیشن سے خطرہ ہو گا ان پر پیسہ چلے گا ۔انہوں نے کہا کہ اب پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ہے ایک حصہ کرپشن مکاؤمہم چلا رہا ہے جبکہ دوسرا حصہ کرپشن بچاومہم کا حصہ ہے لیکن اب کرپشن مٹاؤمہم ہی جیتے گی اور لوگوں کے ضمیر خریدنے سے یہ معاملہ ختم نہیں ہو گا ۔

انہوں نے کہاکہ اپوزیشن کے قواعد وضوابط زبردست ہیں اپوزیشن کے متفقہ ٹی او آرز میں وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ میرا بھی احتساب کر لیاجائے ان ٹی او آرز پر عمل کر لیا جائے تو ملک بد ل جائیگا اور پاکستان کرپشن سے صاف ہو جائیگا ملک فیصلہ کن موڑ پر ہے ۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم بجائے جواب دینے کے کسی اور طرف دیکھ رہے ہیں پنجاب میں کونسے لوگ دہشتگردوں کی پشت پر ہیں آمروں کی گود میں پلنے والوں کو پتہ نہیں کہ احتجاج جمہوریت کا حصہ ہے انہوں نے کہاکہ لاہور جلسے میں خواتین کے ساتھ بد سلوکی پر رپورٹ آ جائیگی لوگوں کے انٹرویوز کیئے جارہے ہیں ویڈیوز بھی دیکھ رہے ہیں پولیس کو بھی یہ ویڈیوز دی جائیں گی اس رپورٹ میں اسلام آباد اور لاہور کے دونوں جلسے شامل ہیں آئندہ ایسا نہیں ہونے دینگے ہماری خواتین کی حفاظت کیلئے تیاری نہیں تھی اب اپنے لوگوں کو تربیت دی جارہی ہے اسی وجہ سے فیصل آباد کا جلسہ ملتوی کیا ۔

انہوں نے کہاکہ مجھے نواز شریف کے جلسے میں ڈارک گلاسز میں تین لوگوں کی شکلیں خوفناک نظر آرہی تھیں ۔مولانا فضل الرحمان پر تنقید کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مولانا تو اسلام کے عالم ہیں تو وہ کرپشن بچاؤمہم میں کیسے چلے گئے جبکہ مولانا فضل الرحمان کو پتہ ہے کہ پاناما پیپرز اپوزیشن نے نہیں نکالے ۔انہوں نے کہا کہ جو حرکتیں مولانا فضل الرحمان نے کیں وہ کسی نے بھی نہیں کیں ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ اکرم خان درانی بنوں کے مولاجٹ میرے گھر آئیں میں ان کا انتظار کرونگا ۔رائیو نڈ سی ایم کا کیمپ آفس ہے وہاں جا کر پر امن احتجاج کر نا ہمارا حق ہے یہ ہمارے ٹیکس سے کیمپ آفس چلتا ہے نواز شریف حسنی مبارک یا صدام حسین ہیں جو ہمیں مار پڑے گی پہلے سارے راستے دیکھ لیں اس کے بعد رائیونڈ جائینگے ۔انہوں نے کہاکہ 126دن کے دھرنے میں عورتوں کے ساتھ کبھی ایسا نہیں ہوا میانوالی کے جلسے میں عورتیں شامل ہوئیں لاہور کے بعد مسلم لیگ (ن)کی عورتوں نے پریس کانفرنس کی ہمیں شک ہے لیکن رپورٹ آنے تک کسی پر الزام نہیں لگائینگے ۔

انہوں نے کہاکہ خیبر پختون خوا میں تعلیم اور صحت کو ٹھیک کر نا آسان نہیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال اب دیکھ لیں وہ بہت بہتر ہے پہلے ہم بڑے ہسپتالوں کو ٹھیک کرینگے اس کے بعد ڈسٹرکٹ میں جائینگے ۔ہسپتالوں کیلئے نیا نظام لیکر آئے ہیں ہسپتالوں کے ساتھ ساتھ سکولوں کو بھی بہتر کیا جارہا ہے کے پی کے سکول بہتر ہیں جبکہ یونیورسٹیوں کو ٹھیک کر نے میں وقت لگے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات