وزیر اعظم نے ٹرمز آف ریفرنس ( ٹی او آر) پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی

جمعہ 6 مئی 2016 20:26

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) وزیر اعظم نے ٹرمز آف ریفرنس ( ٹی او آر) پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے پانا ما لیکس معاملے پر تحقیقات کیلئے ٹی او آز پر اپوزیشن سے مذاکرات کیلئے 6رکنی کمیٹی قائم کر دی ہے جو اپوزیشن کے پیش کردی ٹی او آرز کا جائزہ لینے کے بعد پیر کو اپوزیشن سے رابطہ کریگی ۔ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار ، وزیر ریلویز خواجہ سعد رفیق ، وزیر اطلاعات پرویز رشید ، احسن اقبال ، انوشہ رحمان اور بیرسٹر ظفر اﷲ کو شامل کیا گیا ہے جو اپوزیشن جماعتوں سے مشاورت کر کے متفقہ ٹی او آرز لانے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :