نیب کا سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر چھاپہ۔ 73کروڑ روپے برآمد

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 مئی 2016 20:05

نیب کا سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر چھاپہ۔  73کروڑ روپے ..

کوئٹہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی۔2016ء) نیب کی جانب سے سیکرٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں صوبائی سیکرٹری خزانہ مشتاق رئیسانی کے گھر چھاپہ مارا گیا ہے۔ چھاپے کے دوران کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب کے اہلکار کئی گھنٹوں تک برآمد ہونے والی کرنسی کے نوٹوں کی گنتی کرتے رہے۔ نیب حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کل 73 کروڑ روپے کی رقم برآمد کی گئی ہے۔ جبکہ کروڑوں روپے کے علاوہ کئی اہم دستاویزات اور کروڑوں مالیت سونے کی بھاری تعداد بھی برآمد کی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ نیب کی جانب سے مشتاق رئیسانی کو جمعہ کی صبح حراست میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :