پمز کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی سے علیحدہ کروانے میں بھرپورکرداراداکروں گا،اسد عمر

یونیورسٹی میں ضم کرنے سے پمز ملازمین اورمریض بہت زیادہ پریشان ہیں،اس کو فوری حل کیاجائے،مقررین نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ایسوسی ایشن

جمعہ 6 مئی 2016 20:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) تحریک انصاف کے رہنماء اوررکن قومی اسمبلی اسدعمر نے کہاہے کہ پمز کو شہید ذوالفقارعلی بھٹو یونیورسٹی سے علیحدہ کروانے میں بھرپورکرداراداکروں گا،جمعہ کوپمز نان گزئیٹیڈ ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن اورجائنٹ ایکشن کمیٹی پمزکے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی اسد عمر نے کہاکہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین رانا حیات سے اس سلسلے میں بات کروں گا ،اورپمز کا ترمیمی بل 2014جو قائمہ کمیٹی کے پاس ہے اس میں بھرپورکرداراداکروں گا،صحت کے سب سے بڑے ادارے پمز کو یونیورسٹی سے علیحدہ کروانے میں تحریک انصاف اپنا بھرپورکرداراداکرے گی ،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نان گزئیٹیڈ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات ملک تنویر نوشاہی نے کہاکہ صحت کے اتنے بڑے ادارے کو یونیورسٹی میں ضم کرنے سے قبل ہم نے اس مسئلے کو جائنٹ ایکشن کمیٹی کے پلیٹ فارم سے سب سے پہلے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسدعمر کو مطلع کیا ،مگر انہوں نے اسمبلی میں کوئی آواز نہیں اٹھائی ان کے حلقہ این اے 48میں پاکستان کا سب سے اچھا یہ اسپتال ہے جو گورنمنٹ آف جاپان نے پاکستانی غریب عوام کو صحت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے عطیے کے طورپراستعمال کیا صحت کے اس ادارے کو یونیورسٹی میں ضم کرنے سے پمز ملازمین اورمریض بہت زیادہ پریشان ہیں،جائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئرمین سید منظر عباس نقوی نے پمز اورملازمین کو درپیش مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالی،اسد عمرنے تمام مطالبات کو حل کرنے میں اپنا کرداراداکرنے کی یقین دہانی کرائی،اجلاس سے سینئر نائب صدررضوان کیانی،جنرل سیکرٹری ملک طاہر اعوان،آفتاب مغل،فخرعباس،پرویز پطرس ،آفتاب زمان اورچیئرمین کراچی کمپنی یوسی 35ملک محمد رفیق ودیگر نے خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :