جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق کل کوئٹہ پہنچیں گے

جمعہ 6 مئی 2016 19:47

کوئٹہ ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق کل (ہفتے کو )دوروز ہ دورے پرکوئٹہ پہنچ رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

سینیٹرسراج الحق اپنے دورہ بلوچستان کے دوران مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں ، کوئٹہ خانوزئی اورقلعہ سیف اللہ میں جماعت اسلامی کے عوامی رابطہ مہم کے تحت عوامی اجتماعات سے خطاب کرینگے۔