معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی اپنے بیان سے پھرگئی

جمعہ 6 مئی 2016 19:36

معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی اپنے ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) لاہور میں معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر زیادتی کا الزام لگانے والی لڑکی اپنے بیان سے پھرگئی، معاملہ زیادتی کا نہیں بلکہ باہمی رضا مندی کا تھا،متاثرہ خاتون نے دوران تفتیش رضامندی کا اعتراف کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کاہنہ کی رہائشی لڑکی ثنا ء نے معطل ڈی ایس پی عمران بابر جمیل پر زیادتی کا الزام لگایا تھا۔

کیس میڈیا کے سامنے لانے پر ملزم ڈی ایس پی کو فوری طور پر گرفتار کر لیا گیا۔متاثرہ لڑکی کی والدہ کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ ڈی ایس پی نے اسکی بیٹی کو دو روز تک محبوس رکھا اور اڑتالیس گھنٹوں تک زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھوڑ دیا، تاہم ملزم عمران بابر جمیل لڑکی سے ذیادتی جھٹلاتا رہا اور میڈیا کے سامنے اپنی صفائیاں پیش کرتا رہا۔

(جاری ہے)

تاہم عدالت نے ملزم کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ کے بعد پولیس کی تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے تحقیقات شروع کیں تو کیس نے نیا رخ اختیار کر لیا اور معلوم ہوا کہ معاملہ زیادتی کا نہیں بلکہ باہمی رضا مندی کا تھا۔ دن بھر خود کو مظلوم کہنے والی لڑکی نے اعتراف جرم کرتے ہوئے کہا کہ اسکے ساتھ یادتی نہیں ہوئی بلکہ وہ رضامندی سے ڈی ایس پی کے ساتھ گئی تھی۔