نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل سے قبل ہی تعمیر شدہ رن ویز میں سنگین تکنیکی مسائل سامنے آ گئے

muhammad ali محمد علی جمعہ 6 مئی 2016 19:33

نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل سے قبل ہی تعمیر شدہ رن ویز میں سنگین ..

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی۔2016ء) نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل سے قبل ہی تعمیر شدہ رین ویز میں سنگین تکنیکی مسائل سامنے آ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق نئے اسلام آباد ائیرپورٹ کی تکمیل کا کام تیزی سے جاری ہے۔ ائیرپورٹ کا افتتاح ممکنہ طور پر جولائی 2017 میں کر دیا جائے گا۔

تاہم ائیرپورٹ کی تکمیل سے قبل ہی اس کی تعمیر میں سنگین تکنیکی مسائل کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد ائیرپورٹ ملک کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہو گا جہاں سالانہ 90 لاکھ سے زائد مسافروں کی آمد و رفت ممکن ہو پانا تھی۔ ائیرپورٹ کے رن ویز کی تعمیر کا ٹھیکہ ایک امریکی کمپنی کو دیا گیا تھا جس کی جانب سے 2 رن ویز تعمیر کیے جانے تھے۔

(جاری ہے)

کمپنی حکام کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ رن ویز کا ڈیزان اس طرح بنایا جائے گا جس کے باعث ایک ہی وقت میں 2 طیاروں کی آمد و رفت کو کنٹرول کیا جا سکے گا۔ تاہم رن ویز کی تعمیر کے بعد اس میں سنگین تکنیکی مسائل کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں رن ویز میں 200 میٹر کا فاصل رکھا جانا تھا تاکہ ایک ہی وقت میں 2 طیارے باآسانی لینڈ یا ٹیک آف کر سکیں۔ تاہم ماہرین کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دونوں رن ویز پر ایک ہی وقت میں 2 طیاروں کی آمد و رفت ممکن بنانے کیلئے ان کے درمیان کم از کم 1 کلومیٹر کا فاصلہ ہونا چاہیے تھا۔

دونوں رن ویز کے درمیان کا فاصلہ بہت کم ہے جس کے باعث ایک ہی وقت میں ان رن ویز پر 2 طیاروں کی آمد و رفت ممکن نہیں ہو پائے گی۔ اس سنگین مسئلے کے باعث پروازوں کی آمد و رفت میں خلل پیدا ہو گا اور سالانہ 90 لاکھ سے زائد مسافروں کی آمد و رفت کا ہدف حاصل نہیں کیا جا سکے گا۔ ائیرپورٹ کے رن ویز کے علاوہ ائیرپورٹ تک بنائی جانے والی سڑک کے منصوبے میں بھی گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈی جی سول ایوی ایشن نے بتایا ہے کہ گولڑہ موڑ سے لے کر ائیرپورٹ تک ایک سیدھی سڑک تعمیر کی جانا تھی تاہم اس علاقے میں موجود مختلف ہاوسنگ سوسائیٹیز کی مافیہ نے اپنے علاقوں سے روڈ کو منسلق کروانے کیلئے منصوبے میں تبدیلی کروا دی جس کے باعث اب یہ سڑک آڑی ترچھی ڈیزائن میں تعمیر کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :