نیشنل سینئر والی بال ٹورنامنٹ کیلئے فاٹا ٹیم کا انتخاب مکمل

منتخب ہونیوالے کھلاڑی فاٹاکے ہر ایجنسی اور ایف ارزسے تعلق رکھتے ہیں

جمعہ 6 مئی 2016 18:54

نیشنل سینئر والی بال ٹورنامنٹ کیلئے فاٹا ٹیم کا انتخاب مکمل

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) اسلام آباد میں ہونے والے نیشنل سینئر والی بال ٹورنامنٹ کیلئے فاٹا کی ٹیم کاانتخاب کیا گیا ، یہ انتخاب گذشتہ روزقیوم سٹیڈیم میں ٹرائلز کے دوران کیاگیامنتخب ہونے والے کھلاڑی فاٹاکے ہر ایجنسی اور ایف ارزسے تعلق رکھتے ہیں،فاٹاوالی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل خورشیداقبال کی نگرانی میں منتخب ہونے والے ٹیم میں اٹھارہ کھلاڑی شامل ہیں اسموقع پر والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہد کمال، قومی والی بال کھلاڑی وسیم بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

جبکہ ٹیم میں سکروٹنی کے بعد صرف بارہ کھلاڑیوں کا حتمی انتخاب ہوگا، ٹرائلز کے موقع پر تمام ایجنسیوں سے سو سے زائد کھلاڑی موجود تھے۔ اس چمپئن شپ میں فاٹا ٹیم کو ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز فاٹاکی تعاون شامل ہے،منتخب ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے نام آج جاری کردیئے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :