Live Updates

وزیراعظم کا دورہ سکھراقتدار سے عشق کا ادھورا فسانہ ثابت ہوگا،حلیم عادل شیخ

وزیراعظم اقتدارپر اپنا پیدائشی حق سمجھتے ہیں مگر عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کرتے ہیں،رہنماء تحریک انصاف

جمعہ 6 مئی 2016 18:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دورہ سکھراقتدار سے عشق کا ادھورا فسانہ ثابت ہوگا،انہوں نے اپنے وی وی آئی پی لوگوں کوتو ٹھنڈے ماحول میں بٹھایا مگرعوام کوگرمی میں کھلے آسمان تلے مرنے کے لیے چھوڑ رکھا رکھا تھا۔عوام بھوک پیاس اور گرمی سے نڈھال ہے ،وزیراعظم وڈیروں اور نوابوں کے ساتھ سندھ کی غربت کا مذاق ا ڑانے آئے تھے ،آگئے ہی سندھ کی عوام پیپلزپارٹی کی حکومت کے آگے مصیبتوں تلے دبی ہوئی ہے اوپر سے پنجاب کے مطلب پرست حکمرانوں نے رہی سہی کسر نکالنے کا فیصلہ کررکھا ہے ،نایاب ہرنوں کا گوشت کھانے والے اپنی عوام کو دال روٹی دینے کے حق میں بھی نہیں ہیں ۔

جمہوریت کے ٹھیکیدار ائیرکنڈیشن کمروں میں بیٹھ کر 20کروڑ عوام سے لوٹی گئی دولت سے عیاشیاں کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عادل ہاؤس میں پی ٹی آئی کے رہنما فیاض علی لغاری سے ہونے والی ملاقات میں کیا،اس موقع پر نعیم عادل شیخ ،اقبال شیخ ،آغا رفیع اﷲ ،کاشف نظامی بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سندھ بھر میں غربت کے ڈیرے ہیں ماؤں کے پاس بچوں کے علاج کے تو کیا کھانے کے پیسے تک نہیں ہیں ،سندھ میں جہاں بھی نظریں دوڈالیں کہیں بھی عوام کی عزت ونفس محفوظ نہیں ،عوام بھوکوں مررہی ہے اور سندھ کے وزیروں کو نایاب ہرنوں کے شکار سے فرصت نہیں ہے ،انہوں نے کہا کہ ٹیکس چور نام نہاد حکمرانوں سے عوام سے کی گئی ایک ایک زیادتی کا بدلہ لیں گے ہم ان سب لٹیروں کو سلاخوں کے پیچھے ڈال کر دم لینگے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں بھی ان لوگوں کی بدمعاشیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں پی ٹی آئی کے جلسوں میں بدمزگی پیداکرنے والے پنجاب کے حکمران ہیں ،ہمارے جلسے جلوسوں میں خواتین سے بدتمیز کرنے والے ن لیگ کے غنڈے ہوتے ہیں ،پنجاب پولیس اس وقت تخت لاہور کے مکمل ماتحت ہے جن کی ڈیوٹی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کی بجائے حکومت کے خلاف بولنے والوں کو تشدد کا نشانہ بنانا ہے ،چیئرمین عمران عوام کو نیا پاکستان دینے کے ساتھ اس بوسیدہ نظام سے چھٹکارا بھی دلاکر دیں گے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات