سر ویکل کینسر سے بچاؤکے لئے خواتین کی مفت ویکسینیشن کی جائے ‘قرار داد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

جمعہ 6 مئی 2016 18:45

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء ) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے ایک قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرادی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سر ویکل کینسر سے بچاؤکے لئے خواتین کی مفت ویکسینیشن کی جائے ،18سے 60سال تک کی عمر کی خواتین کے لئے یونین کونسل کی سطح پرٹیسٹ کی مفت سہولت فراہم کی جائے ،دنیا میں خواتین کی موت کی دوسری بڑی وجہ سرویکل کینسر ہے پاکستان میں خواتین کی بڑی تعداد اس کینسر کی وجہ سے موت کے منہ میں چلی جاتی ہے ،ترقی پذیر ممالک میں بین الاقوامی تنظیموں کی مدد سے اس بیماری سے بچانے کے لئے کام جاری ہے ،قرار داد میں مزید کہا گیا ہے کہ سرویکل کینسرسے بچاؤکی احتیاطی تدابیر اور ٹیسٹ کے حوالے سے پالیسی کرکے جامع ،مربوط اور آگاہی مہم بذریعہ محکمہ بہہود آبادی مرتب کی جائے ۔