سی پیک (ن )لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں ،آصف زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،مولا بخش چانڈیو

قوم کے پیسوں سے بنائے جانے والے منصوبوں پر سیاست نہ کی جائے،مشیر اطلاعات سندھ کا وزیراعظم کے دورہ سکھر پر ردعمل

جمعہ 6 مئی 2016 18:43

سی پیک (ن )لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں ،آصف زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،مولا ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیونے کہاہے کہ سی پیک نون لیگ کا ذاتی منصوبہ نہیں بلکہ آصف زرداری کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،قوم کے پیسوں سے بنائے جانے والے منصوبوں پر سیاست نہ کی جائے۔سڑکیں اور پل بنا کر عوام پر احسان جتایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیراعظم کے دورہ سکھرپر اپنے درعمل میں مولابخش چانڈیو نے کہاکہ موٹر وے بناکر ظاہر کیا جارہا ہے کہ صحت, تعلیم اور خوارک کے مسائل بھی حل ہوگئے، ایسے منصوبوں پر جلد بازی دکھائی جارہی ہے جس میں لوہے کا استعمال ہولگتا ہے منصوبوں میں اتفاق فاؤنڈری کو بہت فائدہ ہوگا۔

نوازشریف تین سال میں سندھ کو ایک بھی میگا پراجیکٹ نہیں دے سکے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف استعفیٰ کے مطالبے پر ناراض نہ ہوں۔ماضی میں نواز شریف یوسف رضا گیلانی سے روز استعفی کا مطالبہ کرتے تھے۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف سندھ میں امن و امان کے لئے رقم خرچ کرنے کو تیار نہیں ہیں۔سندھ حکومت کے بار بار رقم طلب کرنے کے باوجود انکا حق نہیں دیا جارہاہے۔