ڈیرہ اللہ یار، مسلح ڈاکو خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ کر فرار

مزاحمت پر گھر کا سربراہ اور خواتین کو زخمی کردیا

جمعہ 6 مئی 2016 18:36

ڈیرہ اللہ یار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) میں نامعلوم مسلح ڈاکووٴں نے گھر میں گھس کرخواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر نقدی اور سونے کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ،مزاحمت کرنے پر گھر کے سربراہ اور خواتین کو زخمی کردیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ شب رات تین بجے کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکووٴں جن کی تعداد چار بتائی گئی ہے نے شہر کے عین وسطح میں واقع غلام سرور کے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر ایک لاکھ 30ہزار روپے نقدی سونے کے زیورات جن کی مالیت ڈیڑھ لاکھ بتائی گئی ہے پانچ عدد موبائل فون دیگر گھریلوں سامان لوٹ کرفرار ہوگئے مزاحمت کرنے پر ڈاکووٴں نے گھر کے سربراہ اوران کی اہلیہ کو شدید زخمی کردیا ،واقع کے بعد ڈی پی اوجہانز یب خان پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ کرواردات کی جگہ کا دورہ کیا ،پولیس اور سی آئی اے پولیس کو چوبیس گھنٹوں کے اندر ڈاکووٴں کو گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔

متعلقہ عنوان :