میاں صاحب ! جلسہ میں آنے کی دعوت دیتی تو ضرور آتا ،خورشید شاہ

ٹی او آرز میں آپ سے استعفا نہیں مانگا ،کسی نے غلط گائیڈ کیا ہے، گفتگو

جمعہ 6 مئی 2016 18:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ اپوزیشن نے جو ٹی او آرز دیئے ہیں اس میں استعفیٰ شامل نہیں ، وزیراعظم صاحب آپ کو کسی نے غلط گائیڈ کیا ہے جلسے کے دوران آپ کے یاد کرنے پر شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا خورشید شاہ نے کہا کہ ہمیشہ مثبت اپوزیشن کی ہے وزیراعظم نواز شریف سندھ گئے سکھر میں منصوبے کا اعلان کیا بہت خوشی ہوئی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف صاحب جلسے میں شرکت کی دعوت دیتے تو بہت خوشی ہوتی وزیراعظم صاحب آپ نے جلسے کے دوران مجھے یاد کیا آپ کے یاد کرنے کا شکریہ انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے جو ٹی او آرز دیئے ہیں ان میں وزیراعظم کا استعفیٰ شامل ہی نہیں ہے وزیراعظم صاحب آپ کو کسی نے غلط گائیڈ کیا ہے

متعلقہ عنوان :