وزیراعظم نے اقتدار بچانے کیلئے خریدو فروخت شروع کردی ہے،ڈاکٹر نوشین حامد

جمعہ 6 مئی 2016 18:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے اپنے اقتدار بچانے کے لئے خریدو فروخت شروع کردی ہے،مسلم لیگ ن نے ہمیشہ مال وزر کی بنیاد پر سیاست کی ،نوازشریف اقتدار میں رہنے کا اخلاقی جوازکھوچکے ہیں اس لئے وہ اب اپنی غیر قانونی دولت کے زریعہ مولانا فضل الرحمن جیسے سیاستدانوں کو خرید رہے ہیں ،ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ سیاست میں تلخی پیدا کررہے ہیں ،وہ مقبول قائدین پر الزامات لگا کر ملک کی فضا کو ناخوشگوار بنا رہے ہیں ،رانا ثناء اللہ خاں اپنے قائدین کو احتساب سے بچانے کے لئے ادھر ادھر کی باتیں کرتے ہیں ،ان کے پاس عوام کو بتانے کے لئے کچھ نہیں ہے ،وہ صرف میڈیا پر آنے کا اپنا شوق پور ا کرتے ہیں اور اپنے قائدین کو پا ک ظاہرکرکے اپنی نوکری پکی کرتے ہیں ،رانا ثناء اللہ خاں سیاست نہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو بولنے نہیں دیا جاتا،احتجاج ہمارا حق ہے ہم ہر سطح پر احتجاج کرکے عوام کو ن لیگ کی کرپشن کے بارے آگاہ کریں گے ،اپوزیشن کا فرض ہے کہ وہ حقائق عوام کے سامنے لائے ہم ہر طرح عوام کے سامنے حقائق لا رہے ہیں جس وجہ سے ہم پر پنجاب اسمبلی میں بولنے پر پابندی لگادی جاتی ہے ،پنجاب اسمبلی میں سچ بات کرنے دی جائے ،

متعلقہ عنوان :