ضلعی عدالت نے پمز ہسپتال میں معذور مریضہ سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس اور مدعی کو نوٹس جاری ، سماعت دس مئی تک ملتوی

جمعہ 6 مئی 2016 18:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے پمز ہسپتال میں معذور مریضہ سے زیادتی کے ملزم کی درخواست ضمانت پر پولیس اور مدعی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دس مئی تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے ملزم کرشن کمار کی درخواست ضمانت کی سماعت کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ میڈیکل رپورٹ میں لڑکی کے جسم پر کسی قسم کے نشانات نہیں ملے اور نہ ہی زیادتی ثابت ہوئی ملزم نے دو ہزار چودہ میں اسلام قبول کیا اور واقعہ سے دس دن قبل اسالمی طریقہ کار کے مطابق شادی کی اور اسلامی نام محمد اکبر رکھا دو ہزار چودہ میں بھی اسلام قبول کرنے پر جھوٹا مقدمہ کیا گیا لحاظہ عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہا کیا جائے عدالت نے دس مئی کو مدعی اور پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت دس مئی تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :