معروف کرکٹر احمد شہزادکا عمیر ثناء فاؤنڈیشن کا دورہ ،تھیلے سیمیا کے بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات
ملک سے تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے نوجوان شادی سے قبل تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ ضرور کرائیں،احمد شہزادکی گفتگو
جمعہ 6 مئی 2016 18:06
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) معروف کرکٹر احمد شہزاد نے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا،تھیلے سیمیا کے بچوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی اور تھیلے سیمیا کے خاتمے کے لیے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔انہوں نے ڈے کیئر سینٹر کا بھی دورہ کیا ،زیر ِ علاج بچوں سے ملاقاتیں کیں،ان کے ساتھ مل کر کیک کاٹا،سیلفی لی اورانھیں تحائف دیے ۔اس موقع پر عمیر ثناء فاؤنڈیشن کے جنرل سیکریٹری ڈاکٹر ثاقب حسین انصاری، جوائنٹ سیکریٹری عبید ہاشمی،ڈاکٹر ذیشان حسین انصاری اور دیگر بھی موجود تھے۔قبل ازیں تھیلے سیمیا کے بچوں نے انھیں پھولوں کے ہار پہنائے اور گلدستے پیش کیے۔۔بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا کہ کہ میرے لیے یہ خوشی کی بات ہے کہ آج میں نے عمیر ثناء فاؤنڈیشن کا دورہ کیا اور تھیلے سیمیا کے بچوں سے ملاقاتیں کیں،8مئی کو پوری دنیا میں تھیلے سیمیا کا عالمی دن منایا جاتا ہے،پاکستان میں بھی یہ دن منایا جاتاہے ،ہمارے ملک میں تھیلے سیمیا کا مرض جس شدت سے پھیل رہا ہے اس سے ہم سب واقف ہیں،میری نوجوانوں سے اپیل ہے کہ وہ شادی سے پہلے اپنا تھیلے سیمیا کا ٹیسٹ ضرور کرائیں تاکہ اس مرض کو پاکستان میں مزید پھیلنے سے روکا جا سکے۔
(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ زون سات کا افتتاح
-
پی ایس ایل 2025؛ مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو ارسال
-
پی سی بی چیلنج کپ:سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کرلی
-
بہاولپوراورڈی جی خان میں انٹرنیشنل شطرنج(CHEES) چیمپئن شپ کرانے کیلئے چیس ایسوسی ایشن پنجاب کاایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب کوتحریری مراسلہ
-
پی ایس ایل کی سابق چیمپئین ٹیم نے پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ کردیا
-
سلمان بٹ نے پی ایس ایل میں کوچنگ کے امکان کے بارے میں کھل کر بتا دیا
-
پی ایس ایل 2025ء: مجوزہ شیڈول میں لاہور اور راولپنڈی، کراچی سے زیادہ میچز کی میزبانی کریں گے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیت کر ادھورا کام مکمل کرنا ہے : محمد عامر
-
پی ایس ایل سے متعلق اجلاس رواں ماہ کے آخر میں ہوگا
-
کوشش یہی ہے ٹیم میں کمبی نیشن بنائیں، کپتان ندا ڈار
-
کراچی میں خواتین کرکٹرز کے ایکسینڈنٹ کی کہانی سامنے آگئی
-
بابراعظم کی قیادت میں قومی کرکٹ ٹیم دبئی کے راستے آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.