کراچی ، رینجرز کے ہاتھوں گرفتار فشریز کے ملازم دل مراد کی جے آئی ٹی رپورٹ تیار
فشریز کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ڈاکٹرنثار مورائی سندھ کی اہم شخصیات کو ڈیڑھ کروڑ روپے پہنچاتا رہا جے آئی ٹی رپورٹ پر رینجرز و دیگر حساس اداروں کے افسران نے دستخط کردیئے ،اسپیشل برانچ ،سی ٹی ڈی افسران دستخط سے گریزاں
جمعہ 6 مئی 2016 18:03
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) کراچی میں رینجرز کے ہاتھوں گرفتار فشریز کے ملازم دل مراد اور سعید بلوچ کی جے آئی ٹی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے ۔سعید بلوچ اور دل مراد نے دوران تفتیش ”را“اورکالعدم بی ایل اے کے لیے کام کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ فشریز کے ایڈمنسٹریٹر کے طور پر ڈاکٹرنثار مورائی سندھ کی اہم شخصیات کو ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے پہنچاتا رہا ہے ۔
کالعدم بی ایل اے کو بھی فشریز سے فنڈنگ کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق دل مراد نے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو بتایا کہ 2011میں حکومت نے سعید خان کو فشریز کا سیکرٹری مقرر کیا ۔سعید خان نے عزیر بلوچ کی مالی معاونت کی اور عزیر بلوچ بھی اس کی حمایت کرتا رہا ۔سعید خان لوگوں سے بھتہ جمع کرکے 10سے 12لاکھ روپے عزیر بلوچ کو دیتا تھا ۔(جاری ہے)
جنوری2014میں ڈاکٹرنثار مورائی کو فشریز کا ایڈمنسٹریٹر بنادیا گیا ۔
ڈاکٹر نثار مورائی کے آنے کے بعد فشریز میں کرپشن بہت بڑھ گئی ۔نثار مورائی سندھ کی اعلیٰ شخصیت ،ان کے رشتے دار اور عزیر بلوچ کو بھتے کی رقم دیتا تھا ۔بھتے کی اس رقم کی مالیت ایک سے ڈیڑھ کروڑ روپے تھی ۔دل مراد نے بتایا کہ فشریز سے کالعدم بی ایل اے کو بھی فنڈنگ کی جاتی تھی ۔بلوچستان جانے والی کشتیوں سے 13لاکھ روپے وصول کیے جاتے تھے ۔یہ رقم بی ایل اے سے وابستہ قاضی اکبر ،نوردین اور زادہ دشتی کو دی جاتی تھی ۔دل مراد نے بتایا کہ بابا لاڈلہ ،عزیر بلوچ اور غفار ذکری گروپس کو الگ الگ رقوم دی جاتی رہی ہیں ۔ملزمان نے اعتراف کیا عزیر بلوچ کے کہنے پر 150 گینگسٹرز فشریز میں بھرتی کرائے۔سعید بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹارگٹ کلر فدا اور فاتح کے ہاتھوں فشریز میں پانچ ملازمین کو قتل کرایا تھا۔دل مراد کی جے آئی ٹی رپورٹ پر رینجرز اور دیگر حساس اداروں کے افسران نے دستخط کردیئے ہیں تاہم اسپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کے افسران نے دستخط نہیں کیے ہیں ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.