ترقی ،خوشحالی اور تعمیر کا ایجنڈا قوم کیلئے نہیں پانامہ میں قائم کی گئی کمپنیوں کیلئے ہے‘ تحر یک انصاف

سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے قوم بنتی تو انگریز سے آزادی کی ضرورت ہی کیا تھی؟‘ ترجمان کا وزیر اعظم کے خطاب پر رد عمل

جمعہ 6 مئی 2016 18:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ترقی خوشحالی اور تعمیر کا ایجنڈا قوم کیلئے نہیں پانامہ میں قائم کی گئی کمپنیوں کیلئے ہے،وزیر اعظم پر امن دھرنے کو جواز بنا کر اپنی نااہلی چھپانے کی کوشش کرتے آئے ہیں،سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے قوم بنتی تو انگریز سے آزادی کی ضرورت ہی کیا تھی؟۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کے سکھر میں خطاب پر اپنے ردعمل میں پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان نعیم الحق نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ دہشتگردوں کو نواز شریف کی کابینہ کی چھتری تلے پناہ دی جاتی رہی ہے۔

وزیر اعظم کی شوگر ملوں میں پاکستانی ماہرین کی بجائے بھارتی ایجنٹوں کو پناہ دی جاتی رہی ہے۔پاکستانیوں کی جانوں سے کھیلنے والا ’’را‘‘کا ایجنٹ پکڑا گیا تو وزیر اعظم کو سے کوئی جواب نہ بن پایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے پانامہ لیکس میں سامنے آنے والے حقائق کا جواب دینے سے جان بوجھ کر گریز کیا۔سڑکوں اور پلوں کی تعمیر سے قوم بنتی تو انگریز سے آزادی کی ضرورت ہی کیا تھی؟۔

سندھ کی دھرتی کے 52 فیصد باشندے دیہات میں بنیادی سہولیات سے محروم زندگیاں بسر کرنے پر مجبور ہیں۔سندھ کے ایک قطعے میں پانی کی عدم دستیابی سے سسک سسک کر موت کی آغوش میں جاتے بچے وزیر اعظم کو نظر نہیں آتے۔سندھ کا کسان وزیر اعظم کی کسان دشمن پالیسیوں کی بھینٹ چڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترقی خوشحالی اور تعمیر کا ایجنڈا قوم کیلئے نہیں پانامہ میں قائم کی گئی کمپنیوں کیلئے ہے۔آج کے پاکستان میں 11 کروڑ پاکستانی غربت کی چکی میں پس رہے ہیں۔آج کے پاکستان میں 50لاکھ سے زائد نوجوان روزگار سے محروم کر دئیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :