ملک میں جمہوریت مضبوط ، مقننہ ،عدلیہ اور انتظامیہ ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں ، جمہوریت اور بہتر طرز حکمرانی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے لازم ہیں، دولت مشترکہ کے ممالک پاکستان کی پرکشش لِبرل سرمایہ کاری پالیسی سے فائدہ اٹھائیں ، توانائی،انفرااسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں
صدر ممنون حسین کی سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن اکبر خان سے ملاقات میں گفتگو
جمعہ 6 مئی 2016 17:52
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔06 مئی۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت مضبوط ہو رہی ہے اور مقننہ عدلیہ اور انتظامیہ ہم آہنگی سے کام کر رہی ہیں، وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان میں جمہوریت مزیدپختہ ہو جائے گی ، جمہوریت اور بہتر طرز حکمرانی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے لازم ہیں، دولت مشترکہ کے ممالک بھی پاکستان کی پرکشش لِبرل سرمایہ کاری پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے توانائی،انفرااسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔
وہ جمعہ کو یہاں ایوان صدر میں سیکریٹری جنرل دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن اکبر خان سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔صدر مملکت نے کہا کہ ملک صحیح سمت پر گامزن ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان میں جمہوریت مزیدپختہ ہو جائے گی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور بہتر طرز حکمرانی ملک کی تعمیر و ترقی کے لیے لازم ہیں ،اس سلسلے میں موجودہ حکومت معاشرے کے تمام طبقات کے لیے انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنا رہی ہے۔
اسی طرح حکومت خواتین کو ملک کی ترقی اور خوش حالی میں کردار ادا کرنے کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام اور قائد اعظم کے فرمودات کی روشنی میں حکومت تمام اقلیتوں کو معاشرے میں یکساں حقوق دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے اور ملک میں امن و امان کی بحالی کے لیے آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔انہوں نے اس عزم کو دہرایا کہ آپریشن ضرب عضب آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کاپاکستان پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ دولت مشترکہ کے ممالک بھی پاکستان کی پرکشش لِبرل سرمایہ کاری پالیسی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے توانائی،انفرااسٹرکچر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کریں۔انہوں نے مزیدکہا کہ دولت مشترکہ کے ممالک کو تعلیم کے شعبے میں ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لیے وفود کی سطح پر زیادہ سے زیادہ تبادلہ ہونا چاھیئے۔صدر ممنون حسین نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان کے لیے خوش حالی کا نیا باب ثابت ہو گا بلکہ خطے کے تمام ممالک کے درمیان رابطوں کی بہتری کا باعث بھی بنے گا۔صدر مملکت نے اکبر خان کو دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے ساتویں سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان کے دولت مشترکہ کے ممالک سے پارلیمانی سطح پر تعلقات کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر اکبر خان،سیکریٹری جنرل سی پی اے نے کہا کہ پاکستان ان ملکوں میں سے ہے جن کا وہ سیکریٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے کے بعد دورہ کر رہے ہیں۔ان کا دورہ پاکستان پاکستانی عوام کے ساتھ یک جہتی کا اظہار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.