دبئی: متحدہ عرب امارات کے بنکوں نے ”میجک پین“ کے فراڈ سے شہریوں کو خبر دار کر دیا

جمعہ 6 مئی 2016 17:38

دبئی: متحدہ عرب امارات کے بنکوں نے ”میجک پین“ کے فراڈ سے شہریوں کو ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء) : متحدہ عرب امارات کے بنکوں نے خبردار کیا ہے کہ وہ ”میجک پین “ کے دھوکے سے بچیں۔ ایک بنک کے نمائندے نے کہا کہ ہماری کوشش ہو تی ہے کہ ہم اپنے گاہکوں کو ہر ممکن مدد کریں ۔ جسطرح آجکل میجک پین کے ذریعے دھوکا دہی ہو رہی ہم اپنے تمام کسٹمرز کو اس سے بیچنے کی ہدایات دیتے رہتے ہیں۔ دھوکے بازوں کی طرف سے میجک پین کے استعما ل کے بارے میں نمائندے نے بتایا کہ دھوکا باز کسی بھی بنک کا نمائندہ بن کر آپ کے پاس آیا ہے اورقرض کے بدلے میں بنک کو اپنے اکاونٹ میں کم سے کم رقم کا چیک دینے کا کہتا ہے۔

جب کوئی اس چیک کو پُر کرتا ہے تو باتوں باتوں میں اس کو اپنا پین لکھنے کے لیئے دے دیتے ہیں۔ چونکہ اس پیں کی سیاہی کچھ عرصہ ہی رہتی ہے اسلئے وہ اس چیک میں تبدلی کر کے ساری رقم کیش کروا لیتے ہیں۔

(جاری ہے)


نمائندے نے دھوکا بازوں سے بچنے کے طریقہ کار کا بتاتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اسکی مکمل چھان بیِن کر لیں آیا کہ وہ واقعی کسی بنک کا نمائندہ ہے اسکا آئی ڈی کارڈ متعلقہ بنک کا کارڈ وغیرہ ضرور دیکھ لیں۔ بھی بھی کوئی چیک اس کے دیئے گئے پین سے پُر نہ کریں بلکہ اپنا پین استعمال کریں۔ کبھی بھی خالی چیک نہ دیجئے بلکہ اس بنک کے نام کا چیک ہی بنایئں۔اور آخر میں اگر کوئی شعبہ ہو کہ شخص دھوکے باز لگتا ہے تو فوراََ مقامی بنک سے فون پر معلو مات لے لیں۔

متعلقہ عنوان :