وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزراء کا غیررسمی مشاورتی اجلاس

حکومت کا اپوزیشن کو قانونی اعتراضات اور نقائص کیساتھ کل جوابی خط بجھوانے کا فیصلہ، حکومت متفقہ ٹی اوآرز کی تیاری کیلئے اپوزیشن سے مذکرات کیلئے تیار ہیں، ٹی اوآرز کا معاملہ جلد از جلد حل ہونا چاہیے تاکہ انکوائری کمیشن کی طرف سے تحقیقات کا عمل شروع ہوسکے۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کی ہدایت

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مئی 2016 17:38

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی وزراء کا غیررسمی مشاورتی اجلاس

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی۔2016ء) :وزیراعظم محمد نوازشریف کی صدارت میں آج وزیراعظم ہاؤس میں غیررسمی مشاورتی اجلاس ہوا،جس میں پاناما لیکس پراپوزیشن کے ٹی اوآرز پر مشاورت کی گئی،اجلاس میں حکومت نے اپوزیشن کو قانونی اعتراضات اور نقائص کے ساتھ کل جوابی خط بجھوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیرخزانہ اسحاق ڈار،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان،سینیٹر پرویز رشید،شاہد خاقان عباسی،وزیراعظم کے قانونی مشیر بیرسٹر ظفراللہ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلا س میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت متفقہ ٹی اوآرز کی تیاری کیلئے اپوزیشن سے مذکرات کیلئے تیار ہیں،جس کیلئے مذکراتی کمیٹی تشکیل دی جائیگی۔تاہم مذکراتی کمیٹی حکومت کی طرف سے اپوزیشن کو لکھے گئے خط کے ردعمل کو دیکھ کر بنائی جائیگی۔اس موقع پر وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹی اوآرز کا معاملہ جلد از جلد حل ہونا چاہیے تاکہ انکوائری کمیشن کی طرف سے تحقیقات کا عمل شروع ہوسکے۔