اسلام آباد،نیئر حسین بخاری اور ان کے محافظ کی درخواست ضمانت منظور

جمعہ 6 مئی 2016 17:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) اسلام آباد کی ضلعی عدالت نے نیئر حسین بخاری اور ان کے محافظ کی درخواست ضمانت بیس ، بیس ہزار مچلکوں کے عوض منظور کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج راجہ آصف محمود نے نیئر حسین بخاری اور ان کے محافظ کی درخواست ضمانت کی سماعت کی درخواست میں نیئر بخاری کے وکیل طارق محمود جہانگیری کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ سپیشل برانچ پولیس کا اہلکار سادہ کپڑوں میں ملبوس تھا قانون کے مطابق کسی کو سادہ کپڑوں میں تلاشی لینے کا اختیار نہیں ایف آئی آر بدنیتی پر مبنی ہے عدالت نے درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری اور ان کے محافظ کو بیس بیس ہزار مچلکے جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت سولہ مئی تک ملتوی کردی

متعلقہ عنوان :