جاموٹ قوم کے بڑوں نے ملک کی تعمیروترقی وخوشحالی کیلئے اہم کرداراداکیا ہے، رہنما جاموٹ قومی مومنٹ بھاگ ٹکا خان

جمعہ 6 مئی 2016 17:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔06 مئی۔2016ء) جاموٹ قومی مومنٹ بھاگ کے رہنماٹکاخان ابڑو نے کہا کہ جاموٹ قوم ملک بھر میں لاکھوں کی تعداد میں آباد ہے جومحب وطن امن پسند قوم ہے جاموٹ قوم میں شامل تمام اقوام کے نوجوان پاکستان کے دفاع کیلئے رضا کارانہ طور پر اپنی خدمات دینے کو تیار ہیں کیونکہ اسی ملک کیلئے ہمارے بڑوں نے قربانیاں دی ہیں اوراسکی تعمیروترقی وخوشحالی کیلئے اہم کرداراداکیا ہے کیونکہ بانی جاموٹ قومی موومنٹ پاکستان شہید میرمرادابڑونے عوام وملک کی تعمیروترقی کیلئے جوخدمات دی ہیں وہ تاریخ کاروشن باب ہیں ہم بھی اپنے بزرگوں کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عوام اورابڑوبرادری کی پسماندگی دورکرنے کیلئے بھرپورکرداراداکررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کے دعوئے داروں نے خوشحالی کے دعوئے کیے مگر عملی اقدامات نہ ہونے کی وجہ سے عوام آج بھی پسماندگی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں مگرنوابزادہ خالدخان مگسی کی کامیابی کی بعدقوی امید ہے کہ موصوف اپنے دعووٴں کوعملی جامع پہنانے کیلئے عوامی اجتماعی کاموں پرتوجہ دیکرعلاقے کی پسماندگی دورکرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے مزید کہاکہ جاموٹ قومی مومنٹ ملکی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرتی رہے گی۔

۔

متعلقہ عنوان :