ایف پی سی سی آئی کے وفد کا سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن کا دورہ
جمعہ 6 مئی 2016 17:21
اسلام آباد۔06 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے وفد نے سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کا دورہ کیا۔ ایس ای سی پی کے چیئرمین ظفر حجازی اور دیگر حکام نے وفد کو ملک میں کیپٹل مارکیٹ اور پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج کو مستحکم بنانے کیلئے کئے گئے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔
ایف پی سی سی آئی کی وفد میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو ایس ایم منیر ، چیئرمن کواآرڈینیشن ملک سہیل، نائب صدر میاں رحمن عزیز اور دیگر شامل تھے۔ وفد کو دی گئی بریفنگ میں غیر بینکی مالیاتی شعبے اور کارپوریٹ سیکٹر کے فروغ اور کاروباری افراد کی سہولت اور آسانی کے لئے اٹھائے گئے اہم اقدامات بارے بتایا گیا۔(جاری ہے)
پاکستان مرکنٹائل ایکس چینج پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اجناس کی منڈی اور حقیقی معیشت کے مابین ربطہ استوار کرنے کیلئے کی گئی کوششوں اور مرکنٹائل ایکسچینج میں مزید زرعی اجناس کو رجسٹرڈ کرنے پر غور کر رہا ہے۔
اس موقع پر ایس ای سی پی کے چیئرمین ضطر حجازی نے کہا ایس ای سی پی اجناس کی منڈی کو مستحکم کرنے اور فعال بنانے کیلئے اصلاحات اور اہم اقدامات کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرکنٹائل ایکس چینج میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کرنے کیلئے اہم شہروں میں سیمنار منعقد کئے جا رہے ہیں۔ کاروباری نمائندوں کو ملک میں اجناس کی فیوچر مارکیٹ کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے زرعی اجناس جیسے کہ گندم ، کپاس، چینی، چاول کو مرکنٹائل ایکس چینج کے پلیٹ فارم پر متعارف کروایا جائے گا۔ وفد کو بتایا گیا کہ پورے میں میں قائم وئر ہوسز کو بھی پاکنٹائل ایکس چینج سے منسلک کرنے کا فریم ورک تشکیل دیاجا رہا ہے۔ وفد کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کے لئے ریگولیٹری فرہم ورک میں فراہم کی گئی سہولتوں اور آسانیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ایف پی سی سی آئی کے وفد نے ایس ای سی پی کے اقدامات کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔مزید اہم خبریں
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
حکومت اور اپوزیشن اراکین میں قائمہ کمیٹیوں کی تقسیم کا فارمولا تیار
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.