وزیراعظم کی ایبٹ میں غیرت کے نام پر لڑکی کو جلائے جانے کی مذمت

ملزمان کو بلاتاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے،ایسے وحشیانہ واقعات غیراسلامی اور غیرانسانی ہیں۔وزیراعظم محمد نواز شریف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 6 مئی 2016 17:15

وزیراعظم کی ایبٹ میں غیرت کے نام پر لڑکی کو جلائے جانے کی مذمت

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06مئی۔2016ء) :وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایبٹ میں غیرت کے نام پر لڑکی کو جلائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہا کہ ملزمان کو بلاتاخیر انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ایسے وحشیانہ واقعات غیراسلامی اور غیرانسانی ہیں۔انہوں نے غیرت کے نام پر لڑکی کو جلائے جانے پر ایکشن لیتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں ایسے واقعات ناقابل قبول ہیں۔ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

متعلقہ عنوان :