ایف بی آر نے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس نادہندگان اوران لینڈ ریونیو کے کرپٹ افسران کی نشاندہی کیلئے انعامی اسکیم متعارف کرادی

جمعہ 6 مئی 2016 17:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) ایف بی آر نے سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس نادہندگان اوران لینڈ ریونیو کے کرپٹ افسران کی نشاندہی کرنے پر عوام کو انعامات سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ٹیکس چوروں اور ان لینڈ ریونیو کے کرپٹ افسران کی مخبری کرنے والوں کے لئے ایف بی آر نے انعامی اسکیم متعارف کرا دی ۔ٹیکس چوروں اور ایف بی آر کے کرپٹ افسران کے دن پورے ہو گئے کیونکہ فیڈل بورڈ آف ریونیو نے ایسے افراد کی نشاندہی کرنے والوں کے لئے انعامی اسکیم معارف کرا دی ہے ۔

(جاری ہے)

اسکیم کے تحت سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس بچانے کے خاطر غلط بیانی کرنے والے تمام افراد اور ان لینڈ ریونیوں کے کرپٹ آفسران کے بارے میں معلوم فراہم کرنے والوں کے خلاف جرم ثابت ہونے پر ایف بی آر سخت سے سخت کارروائی کرے گا ۔ جبکہ ایسے افراد کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا ۔اس مقصد کے لئے ایف بی آر نے اپنی ویب سائٹ پر " ویسل بلور" کے نام سے لنک ایڈ کرا دیا ہے جس پر کلک کر کے عوام باآسانی ٹیکس چوروں اور کرپٹ افسران کی نشاندہی کر کے انعامی اسکیم سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :