ایبٹ آباد ‘مانگل اور قلندر آباد میں طوفانی بارش ،ژالہ باری سے کھڑی فصلیں اور پھل تباہ ہوگئے

جمعہ 6 مئی 2016 17:12

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء ) مانگل اور قلندر آباد میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے کھڑی فصلیں اور پھل تباہ ہوگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ہونیوالی طوفانی بارش اورژالہ باری نے علاقہ میں کھڑی فصلوں کو تباہ کر دیا، طوفانی بارش سے گندم اور مٹر کی فصل سمیت سیزن کے تمام پھلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے، تیار فصلوں اور پھلوں کو ہونے والے نقصان سے زمین داروں اور کسانوں کی سال بھر کی محنت ضائع ہو گئی ہے۔ صوبائی حکومت بارش اور ژالہ باری سے ہونیوالے نقصان پر زمین داروں کی مالی مدد کرے تاکہ زمین دار اپنے پاؤں پر کھڑے ہو سکیں۔