حکومت مہنگائی کے بڑھتے رجحان پرقابو پانے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے، شیخ پرویز احمد قائممقام صدر اسلام آباد چیمبر
جمعہ 6 مئی 2016 17:12
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے قائمقام صدر شیخ پرویز احمد نے کہا کہ مہنگائی میں اضافے کا رجحان تشویش ناک ہے کیونکہ اپریل 2016میں افراط زر بڑ ھ کر 4.17فیصد تک پہنچ گیا ہے جبکہ مارچ 2016میں یہ 3.9فیصد تھا لہذا انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ بڑھتی ہوئی مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اصلاحی اقدامات اٹھائے کیونکہ مہنگائی میں اضافے کا موجودہ رجحان برقرار رہا تو ملک میں غربت بڑھے گی، سرمایہ کاری متاثر ہو گی اور پائیدار اقتصادی ترقی کا حصول مشکل ہو جائیگا۔
انہوں نے کہا کہ دالوں کی قیمتوں اور گیس ٹیرف میں اضافے نے ملک میں مہنگائی کی ایک نئی لہرپیدا کر دی ہے کیونکہ دال چنہ کی قیمت میں اپریل 2016میں پچھلے سال اپریل کے مقابلے میں 59فیصد سے زائد اضافہ ہو گیا ہے جبکہ دال ماش کی قیمت میں 56فیصد سے زائد، بیسن کی قیمت میں 51فیصد سے زائد، موٹے چنے کی قیمت میں 31فیصد سے زائد اور دال مسور کی قیمت میں 8فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.