بئی: نجی سکول کا بچوں کو الیکٹرونک ٹیبلٹس کے لیئے 2,000درہم جمع کروانے کا حکم

جمعہ 6 مئی 2016 17:04

بئی: نجی سکول کا بچوں کو الیکٹرونک ٹیبلٹس کے لیئے 2,000درہم جمع کروانے ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔6مئی 2016ء) : دبئی کے ایک نجی سکو ل کی انتظامیہ نے والدین کو اس وقت مشکل میں ڈال دیا جب ان کے بچوں نے سکول کی طرف سے دی گئی چیٹھی ان کو دی۔

(جاری ہے)

جس میں والدین کو مزید 2000درہم جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی. تفصیلات کے مطابق سکول انتظامیہ نے بچوں کو جدید تقاضوں سے روشناس کروانے کے لیے الیکٹرک ٹیبلٹس کا استعمال کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ لیکن انہوں بجائے بچوں کے والدین خود سے ٹیبلٹس خریدنے کے لیے کوئی موقعہ دی بلکہ انہوں نے سکول انتظامیہ کی طرف سے لیئے گئے ٹیبلٹس ہی استعمال کرنے کی اجازت دی ہے۔ سکول انتظامیہ نے ٹیبلیٹس لینے کے لیئے 2000درہم کی رقم بھی جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :