زمبابوے رواں سال نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا

جمعہ 6 مئی 2016 17:01

زمبابوے رواں سال نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میچوں کی ..

ہرارے ۔ 6 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء) زمبابوین ٹیم ایک برس دوری کے بعد رواں سال دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرے گی، زمبابوے کی ٹیم نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی تاہم حتمی شیڈول کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

(جاری ہے)

زمبابوے کرکٹ کے چیئرمین ٹاوینگا موکولانی نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ٹیم ایک برس دوری کے بعد رواں سال دوبارہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک کرے گی۔

انہوں نے توقع ظاہر کی ہے زمبابوے جولائی اور اگست میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شیڈول کو حتمی شکل دے رہے ہیں اور جلد ہی باضابطہ طور پر اس کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ ہماری بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے ساتھ بھی مستقبل قریب میں ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے اور امید ہے کہ اس کے بھی مثبت نتائج سامنے آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :