ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں میں تجارتی نمائشوں کا آغاز اگلے ہفتے سے ہو گا

جمعہ 6 مئی 2016 16:55

اسلام آباد۔06 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء ) علاقائی ملکوں کے ساتھ ملکی درآمدات اور رابطوں کو فروغ دینے کی غرض سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے وسطی ایشیائی ریاستوں میں تجارتی نمائشوں کا آغاز اگلے ہفتے سے ہو گا۔ پاکستان ٹری کاروان منتخب ریاستوں میں پاکستانی مصنوعات کی نمائش کرے گا۔

(جاری ہے)

کاروان وسطی ایشیا کے چار ریاستوں قزاقستان، کرغزستان، ازبکستان اور تاجکستان میں دو روزہ تقریبات پر مشتمل ہو گا جہاں پاکستانی مصنوعات خصوصاً ٹیکسٹائل، چمڑے، ایگرو، سرجیکل، فارما، انجینئرنگ، ہینڈی کرافٹس اور دیگر مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔

سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ روڈشوز کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں قزاقستان کے دارالحکومت میں 13ا ور 14مئی جبکہ کرغزستان کے دارلاحکومت بشکیک میں 18اور 19مئی کو مصنوعات کی نمائش کی جائے گی۔ گروپ بی میں تاشقند میں 21تا 23مئی اور دوشنبے میں 27اور 28مئی کو پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے، نمائش کا مقصد پاکستانی مصنوعات کی درآمدات میں اضافہ، پاکستان اور پاکستانی مصنوعات کے بارے میں آگاہی پھیلانا اور جوائنٹ ونچرز کیلئے مواقع فراہم کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :