ملبوسات تیاری کی صنعت مستحکم اور تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے، پاکستان کو ملبوسات مینوفیکچرنگ کا علاقائی مرکز بنایا جا سکتا ہے، چینی ملبوسات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ سے روزگار میں 8.93 فیصد اضافہ ہو گا، زیادہ مواقع خواتین کو ملیں گے، عالمی بینک

جمعہ 6 مئی 2016 16:55

اسلام آباد۔06 مئی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔06 مئی۔2016ء ) عالمی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں ملبوسات تیار کرنے کی صنعت مستحکم اور تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے۔ اس صنعت پر مزید توجہ دے کر پاکستان کو ملبوسات مینوفیکچرنگ کا علاقائی مرکز بنایا جا سکتا ہے، چینی ملبوسات کی قیمتوں میں 10فیصد اضافہ سے پاکستان میں ملبوسات کی صنعتوں میں روزگار میں 8.93 فیصد اضافہ ہو گا جس سے خواتین کو سب سے زیادہ روزگار کے مواقع ملیں گے۔

جمعہ کو عالمی بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں جنوبی ایشیائی ملکوں پر زوردیا گیا ہے کہ وہ روزگار اور پیداوار میں اضافہ کے لئے ملبوسات مینوفیکچرنگ صنعتوں کو درپیش موجودہ رکاوٹوں کو دور کریں اور اس صنعت کی ترقی کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دیں، کامیاب مینوفیکچررز وہ تصور ہونگی جو تیزی سے خریداروں کو معیاری مصنوعات کی بڑے پیمانے پر فراہمی کر سکیں۔

(جاری ہے)

چینی ملبوسات کی قیمتوں میں اضافہ سے پاکستان میں ملبوسات سازی کی صنعتوں میں مردوں کے لئے روزگار میں 8.93فیصد، بنگلہ دیش میں 4.22فیصد اور بھارت میں 3.32فیصد اضافہ ہو گا۔ خواتین کی بڑی تعداد کو بھی روزگار کے مواقع ملیں گے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں متوقع اجرتوں میں ایک فیصلہ اضافہ سے لیبرفورس میں خواتین کی شمولیت میں 16.3فیصد اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کا خاتمہ حکومتوں کی اولین ترجیح ہوتی ہے۔ ملبوسات تیار کریں گی، صنعتیں پاکستان میں غریبوں خصوصاً خواتین کو روزگار کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے۔

متعلقہ عنوان :