نصیرآباد ،پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود میں مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر گھر کو آگ لگا دی ،ہوائی فائرنگ ،علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا

جمعہ 6 مئی 2016 16:49

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) نصیرآباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود میں مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر گھر کو آگ لگا دی ہوائی فائرنگ علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا ملزمان فرار ہوگئے کے مطابق تحصیل تمبو کے گوٹھ میر مختیار خان بلیدی منجھوشوری پولیس تھانہ کے علاقے میں درجنوں مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر بزگر خدا بخش پلال نامی شخص کے گھر کو آگ لگا دی اہل خانہ نے مشکل سے اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے جس کے نتیجے میں گھر میں موجود گھریلو سامان پچاس من اناج ٹیلی ویژن فریج ودیگر قیمتی سامان جل کر خاکستر ہوگیا ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں علاقہ میں خوف ہراس پھیل گیا واقعہ کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تاہم ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :