مزدوروں کی کمیٹی کی رقم لے کر فرار ہونے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد

جمعہ 6 مئی 2016 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔06 مئی۔2016ء) کراچی کی مقامی عدالت نے مزدوروں کی کمیٹی کی رقم لے کر فرار ہونے والے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مقامی عدالت میں مزدورو ں کی کمیٹی کے 11لاکھ روپے لے کر فرار ہونے والے ملزم مبشر علی کی درخواست ضمانت سماعت ہوئی ۔عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ہے ۔ملزم کے خلاف تھانہ صدر میں نادر علی کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے ۔صدر پولیس نے مبشر علی کو موبائل ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :